جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

قیمتوں میں پھر اضافہ، موٹر سائیکل خریدنا خواب بن گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)ملک میں آئوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے غریب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیے، جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے عوام کی جیبیں خالی کردی۔موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنیاں ڈالر کو عذر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی۔ہونڈا 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مزید مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ قیتموں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔جاپانی وائی بی 125 زی 34 ہزار روپے جبکہ وائی بی ایکس 36 ہزار مہنگی ہوکر نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔دوکانداروں نے قیتموں میں اضافے کو ڈالر کی وجہ قرار دے دیا ۔شہریوں نے بتایاکہ حکومت نے غریب کی سواری کو اس کی دسترس سے اتنا دور کردیا ہے کہ وہ اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا موٹرسائیکل خریدنے کا سوچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…