پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مفتی مینک کا نمازِ تراویح کے دوران بلّی کے امام پر کودنے کی وائرل ویڈیو پر ردِعمل آگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی مینک نے الجیریا کے امام پر نمازِ تراویح کے دوران بلی کے کودنے کی ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی مینک نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ ’الجیریا میں جب ایک امام مسجد میں نمازِ تراویح پڑھا رہے تھے تو اچانک ایک بلّی نے ان پر چھلانگ لگادی اور کچھ وقت تک ان کے کندھے پر بیٹھی بھی رہی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’اس سارے واقعے میں سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ امام صاحب خوفزدہ نہیں ہوئے اور نا ہی اُنہوں نے اپنی تلاوت روکیاُ۔نہوں نے مزید کہا کہ’امام نے اپنی وہ توجہ برقرار رکھی جس توجہ سے وہ بلّی کے کودنے سے پہلے نماز پڑھا رہے تھے‘۔مفتی مینک نےالجیریا کے امام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ’یہ منظر بہت حیرت انگیز اور خوبصورت تھا، اللہ تعالیٰ امام کو جزائے خیر عطا فرمائے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’اس ویڈیو کا وائرل ہونا بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ اس سے بہت سے لوگوں کو داڑھی والے یا ایسے لوگ جو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں ان کے دل میں موجود جانوروں سے محبت دیکھنے کو ملی‘اُنہوں نے نبی ﷺ کی ایک حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’وہ لوگ جو کتّے اور بلیوں سے حسنِ سلوک کرتے ہیں جنت میں داخل ہوں گے اور ایسے لوگ جہنم میں جائیں گے جوکہ بلیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں‘۔اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ اس حدیث میں بنیادی طور پر جانوروں سے حسنِ سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہمیں اللّٰہ کی ساری مخلوق سے حسنِ سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور اس کے بدلے میں اجر کی نوید سنائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…