پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہو گا یا نہیں ؟ نجم سیٹھی نے واضح کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک موقف ہے کہ ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے،ایشیا کپ سے جو فیصلہ ہو گا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔ایک انٹرویومیں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ایشیا کپ سے جو فیصلہ ہو گا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا، تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بھی ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ کا 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچ سے بنتا ہے، ہم نے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، شیڈول بھی پیش کر دیا ہے۔تیسرے ملک کے اضافی اخراجات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل برداشت کرے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہو گا، ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے، تو تحریری ثبوت دیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کر سکتے ہیں۔منانہوںنے کہاکہ بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس موقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…