جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

بھارت ایشیا کپ کیلئے نہیں آیا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے نہ جائے، معین خان کا مشورہ

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہاکہ ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو ورلڈ کپ بھی بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر کروایا جائے، بھارت پیسے کی دھونس کے

ذریعے دوسرے کرکٹ بورڈز پر اپنی مرضی نہیں تھونپ سکتا۔معین خان نے کہا کہ اگر بھارت ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلے گا تو پاکستان کے ورلڈ کپ میچز بھی نیوٹرل مقام پر کرائے جائیں۔سابق کپتان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ ہونی چاہیے اور اس کیلئے دونوں ممالک کے بورڈز بات چیت کریں، وجوہات معلوم ہونی چاہئیں کہ کیوں بھارت پاکستان آنے سے کتراتا ہے؟۔معین خان نے 8 ویں کارپوریٹ رمضان ٹی 20 کپ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر کہا کہ 3 سال کے وقفے کے بعد یہ ایونٹ دوبارہ ہورہا ہے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش اور کورونا کی وجہ سے ایونٹ نہیں ہوسکا۔معین خان نے کہا کہ اس سال بدقسمتی سے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ایونٹ کا حصہ نہیں لیکن پاکستان کے ٹاپ اسٹارز اور نوجوان کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے، ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔تقریب میں قومی اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ 7-15 اپریل تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 20 لاکھ روپے رکھی گی ہے، ونر کو 10 لاکھ جب کہ رنر اپ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے، ایونٹ کا پہلا میچ نماشی ہوگا جس میں فنکار جلوہ گر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…