اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت تعلیم کی ایک انکوئری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ ملازمین نے اسلام آباد کلب کی کارپوریٹ رکنیت حاصل کی اور فیس کی ادائیگی نیشنل انڈومنٹ اسکالرشپس فار ٹیلنٹ سے سے کی گئی۔نجی ٹی وی کو فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کچھ کچھ ملازمین نے
اسلام آباد کلب کی کارپوریٹ رکنیت حاصل کی اور فیس کی ادائیگی نیشنل انڈومنٹ سے کی گئی۔ انکوائری میں چار افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا جنہوں نے یہ عمل شروع کیا اور اس کی منظوری دی۔سید اطہر حسین، چیف فنانشل آفیسر؛ عمر صفدر، چیف انٹرنل آڈیو؛ فیصل قاسم، کمپنی سیکرٹری؛ اور قر العین طلحہ، منیجر ایڈمن اینڈ ایچ آر زمہ دران میں شامل ہیں۔فیکٹ فائنڈنگ انکوائری میں مزید انکشاف ہوا کہ اس معاملے کی جامعہ تحقیقا ت کی گئیں جس کے بعد بورڈ میٹنگ ہوئی۔ تمام اراکین نے اس خیال کی سفارش کی اور اس کی تائید کی کہ غریب طلبا کو وظائف کے لیے منظور شدہ عوامی رقم کو زیادہ احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہیے تھا، اور اس کے لیے مستعدی کی ضرورت تھی۔ لہذا متعلقہ افراد کی لاپرواہی اور ناروا رویہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اراکین نے مندرجہ بالا عہدیداروں کی خدمات فوری طور پر ختم کرنے اور سابق سی ای او کے کیس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجنے کی سفارش کی، جیسا کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کلب کو ادا کی گئی رقم واپس کر دی گئی اور متعلقہ بینک اکانٹ میں جمع کر دی گئی ہے۔