ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

18 سال سے زائد شناختی کارڈ کا حامل ہر شخص مفت آٹا لینے کا اہل

datetime 29  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے شناختی کارڈ کے حامل ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق صوبے میں مفت آٹا فراہمی کے ذریعے صرف مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈفوڈ سبسڈی دینے کے طریقہ کار کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئے طریقہ کار کے تحت پنجاب کے

رہائشی پتے پر مبنی شناختی کارڈ رکھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں ریکارڈ ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد مفت آٹا بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں اور 28 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک ریکارڈ 18 لاکھ مفت آٹا بیگز مستحقین میں تقسیم ہوئے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں 53 ارب روپے کے رمضان پیکج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ اور مفت آٹا سکیم سے پنجاب کے تقریباً 10کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ایک بیگ لینے والے شہریوں کو 10کلو آٹے کے مذید 2 تھیلے مفت دیے جائیں گے اور مفت آٹے کی تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ مستحقین میں مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کے لئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت تمام صوبائی وزراء اور سیکرٹریز فری آٹا پوائنٹس پر دورے کر رہے ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہیکہ حکومت جہانیاں میں وفات پانے والی خاتون کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ خاتون کی موت رش کی وجہ سے نہیں بلکہ ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ خاتون کو بیہوشی کے بعد طبی امداد کے لئے فورآ ہسپتال پہنچایا گیا مگر ہسپتال پہنچ کر 73 سالہ خاتون ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئیں۔قبل ازیں مفت آٹے کی فراہمی کا عمل 25رمضان المبارک کو ختم کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر میں مفت آٹا حاصل کرنیوالے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آٹا سنٹرز پر رش کرنے کی بجائے وقفہ وقفہ سے اپنے آٹے کے گٹو حاصل کریں مفت آٹے کی فراہمی کا عمل 25رمضان المبارک تک جاری ہے اور اس سلسلہ میں تحصیل سرگودھا میں مفت آٹا پوائنٹس کی تعداد میں مزید 10پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بآسانی آٹے کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔خیا ل رہے کہ پنجاب بھر میں مفت آٹے کے سینٹرز صبح6بجے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایک ہفتے میں ریکارڈ ایک کروڑ 29 لاکھ مفت آٹا بیگز تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم سے صوبے کے 10کروڑ سے زائد افراد کو فائدہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم25رمضان تک جاری رہے گی۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…