ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق عالمی چیمپئن اور امریکا کے مشہور باکسر رائے جونز جونیئر کو روسی شہریت دے دی ہے، جنہوں نے پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات میں درخواست کی تھی کہ انہیں روسی پاسپورٹ جاری کیا جائے۔ماسکو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق رائے جونز جونیئر نے اپنے لیے روسی شہریت کی درخواست صدر پوٹن کے ساتھ اپنی اس ملاقات میں کی تھی، جس میں دونوں نے مل کر چائے پی تھی اور جو یوکرائن کے اس سابق جزیرہ نما کریمیا میں ہوئی تھی، جسے روس اپنے ریاستی علاقے میں شامل کر چکا ہے۔ یہ ملاقات گزشتہ مہینے اگست میں کریمیا کے شہر سیواستوپول میں ہوئی تھی۔کریملن نے ولادیمیر پوٹن کا وہ صدارتی حکم باقاعدہ طور پر جاری کر دیا، جس میں رائے جونز جونیئر کو روسی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔چھیالیس سالہ رائے جونز جونیئر ماضی میں چار مختلف جسمانی کیٹیگریز میں باکسنگ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں لیکن اب وہ اپنا پیشہ بدل کر موسیقی اور اداکاری کے شعبے اپنا چکے ہیں۔ کریملن کے مطابق رائے جونز جونیئر نے اگست میں صدر پوٹن کو بتایا تھا کہ وہ روس سے محبت کرتے ہیں اور روسی شہریت ملنے کے بعد ان کے لیے باقاعدگی سے روس کے دورے کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس پر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ اگر رائے جونز جونیئر اپنی زندگی اور مصروفیات کے ایک بڑے حصے کو روس میں اپنی سرگرمیوں سے جوڑنا چاہتے ہیں، تو انہیں جونز کی خواہش پوری کر کے خوشی ہو گی۔باکسنگ کے کھیل کے معروف روسی پروموٹر ولادیمیر خرائی±ونوف نے، جو روس میں جونز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کہا ہے کہ رائے جونز جونیئر نے روسی شہریت تو حاصل کر لی ہے لیکن وہ اپنی امریکی شہریت ترک نہیں کریں گے۔ماسکو حکومت اس سے پہلے بھی میڈیا میں شہ سرخیوں کی وجہ بننے والے کئی سرکردہ مغربی شہریوں کو روسی شہریت دے چکی ہے، جن میں مشہور زمانہ فرانسیسی اداکار جیرار دے پاردیﺅ بھی شامل ہیں۔ اس فرانسیسی اداکار کو 2013ء میں روسی پاسپورٹ اس وقت دیا گیا تھا جب انہوں نے فرانسیسی ٹیکس قوانین کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
روسی صدر نے امریکا کی مشہور شخصیت کو روسی شہریت دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































