پاکستان کے مشہور پہلوان محمد زبیر عرف جھارا پہلوان کو ہم سے بچھڑے 28 برس گزر گئے

11  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کے مشہور پہلوان محمد زبیر عرف جھارا پہلوان کو ہم سے بچھڑے 28 برس گزر گئے۔ جھارا پہلوان نے نامورجاپانی انوکی پہلوان کو زیر کرکے عالمی شہرت حاصل کی، اپنے کیریئر میں 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے کر ناقابل شکست رہے۔جھارا پہلوان 1960 میں پاکستان کے مشہور پہلوانوں کے خانوادے میں پیدا ہوئے۔ وہ اسلم پہلوان کے

بیٹے، بھولو پہلوان کے بھتیجے، امام بخش پہلوان کے پوتے اور گاما پہلوان کے نواسے تھے۔ جھارا پہلوان کا پہلا مقابلہ 27 جنوری 1978کو گوگا پہلوان گوجرانوالیہ سے ہوا جس میں وہ فتح یاب ہوئے۔ 17 جون 1979 کو40 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں نہ صرف جاپان کے مشہور پہلوان انوکی کو زیر کر کے عالمگیر شہرت حاصل کی بلکہ اپنے چچا اکی پہلوان کی شکست کا بدلہ بھی لیا۔فن پہلوانی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جھارا کی بیوہ اور بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، وہ موہنی روڈ پر ایک بوسیدہ حال گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جھارا پہلوان کی بیوہ سائرہ بانو کے مطابق 20 ہزار روپے ماہانہ پر بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہوں، ان پیسوں میں بچوں کا کیسے پیٹ پالتی ہوں یہ میں اور میرا خدا ہی جانتا ہے۔ جھارا پہلوان نے اپنی زندگی میں 60 کے لگ بھگ کشتیاں لڑیں اور وہ ہر مقابلے میں فتح یاب ہوئے۔ انہیں فخر پاکستان اور رستم پاکستان کے خطابات بھی عطا ہوئے۔ وہ صرف 31 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور موہنی روڈ لاہور میں بھولو پہلوان کے اکھاڑے میں دفن ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…