پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم ٗ20 ایل سی ڈیز نصب

23  مارچ‬‮  2018

کراچی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 8 سال بعد غیرملکی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں ۔نیشنل اسٹیڈم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے 20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائیگا اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ نگرانی کے لئے نائٹ وڑن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور کیمروں کا ریکارڈ 2 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا۔یاد رہے کہ دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…