شاندار باؤلنگ، قلندرز نے یونائیٹڈ کو قابو کر لیا

9  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل ایڈیشن 8 کے چھبیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 1، کامران غلام 41، فخر زمان 115، سیم بلنگز 32، ڈیوڈ ویسے 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

جبکہ سکندر رضا ایک اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر226 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 227رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے تین جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گربز 15، ایلکس ہیلز 18، کولن منرو 11، شاداب خان 12، مبصر خان 3، آصف علی 7، فہیم اشرف 4، حسن علی 18، محمد وسیم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہ کر سکے، اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ 15.1 اوور میں صرف 107 رنز بنا سکی، لاہور قلندرز نے یہ میچ 119 رنز سے جیت لیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے چار، زمان خان اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…