ہیلی کاپٹر بل عمران خان کو بچانے کے لئے پاس کرایا گیا، مولانا فضل الرحمان

1  جنوری‬‮  2023

پشاور(آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے میں جاری بدامنی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، کے پی حکومت فوری اقدامات کرے ورنہ اپوزیشن جماعتیں سخت فیصلہ کریں گی، عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، چار سال میں ملک کا حشر کر دیا، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ

ہم اتنے دلدل میں پھنس چکے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن و امان، معاشی صورتحال اور کے پی حکومت کے اقدامات کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں مختلف جماعتوں نے شرکت کی۔ میں کے پی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ معاشی بدحالی، حکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال زیر بحث بھی آیا۔اے پی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بدامنی ، ٹارگٹ کلنگ تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی اور شہری علاقوں میں قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، اے پی سی کا اعلامیہ قومی سلامتی کمیٹی کو بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں جاری بدامنی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے بصورت دیگر اپوزیشن جماعتیں سخت فیصلہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا حساب دینا ہوگا، صوبائی حکومت نے 900 ارب کے قرضے لیے ہیں، ہیلی کاپٹر اسکینڈل سے عمران خان کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بل اسمبلی سے پاس کرایا گیا یہ بدنیتی پر مبنی بل ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی کرپشن کی کہانیوں نے ماضی کی کرپشن بھلا دی، ان کے دن رات بیانات بدلتے ہیں، دو صوبائی حکومتوں کی جانب سے وفاقی حکومت کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے، روزانہ اسمبلی کو تحلیل کرنے والے وزیر اعلی کو کیسے فنڈز جاری کیے جائیں؟

توشہ خانے سے لے کر توپ خانے تک ان سے محفوظ نہیں۔سربراہ جے یو ا?ئی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کو اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا، ہم بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، صوبائی حکومت عوام کے تحفظ اور امن کیلئے اقدامات اٹھائے، صوبائی حکومت سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز پر حملے ہورہے ہیں لیکن ہم حکمت عملی کے ذریعے مرکز کا دفاع کررہے ہیں، سی پیک بڑا منصوبہ تھا لیکن ساڑھے تین سال میں اسے خراب کیا گیا، ان لوگوں نے پاکستان کا معاشی قتل کیا ہے ملک کو ڈبویا ہے۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا،

مخالفین حکومت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم اور عدم استحکام کا شکار ہیں، صوبوں کے وسائل عمران خان پر خرچ ہو رہے ہیں۔اس سے قبل، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی، جس پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنڈے کے لئے عمران ملک کو غرق کرنا چاہتے ہیں،

ا?پ کو اندازہ نہیں کہ ان لوگوں نے ملک کا کیا حشر کیا ہے، توشہ خانہ سے توپ خانہ تک محفوظ نہیں، وفاقی سطح پر بہت محنت کی گئی، ہم بلیک لسٹ کی طرف جا رہے تھے مگر آئی ایم ایف کے ساتھ اچھی ڈیلنگ سے ہم وائٹ لسٹ پر آگئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاق کے دونوں اطراف عمران کی حکومت ہے، وفاق پر دونوں طرف سے حملے ہو رہے ہیں مگر ہم اس کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں، ٹیکنو کریٹ حکومت سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…