کابل(این این آئی) کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،یہ دھماکہ شمالی صوبہ تخار کے صدر مقام تالقان شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کے تین دن بعد ہوا ہے۔ تخار میں سکیورٹی کمانڈر عبدالمبین صفی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم مقامی انتظامی عملے کے ڈیسک کے نیچے رکھا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے بتایا کہ کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوئے۔
