اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک مرتبہ سُسر جی کو آؤٹ کیا تھا، وہ بہترین احساس تھا: شاہین آفریدی

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے دو فاسٹ بولرز اور بیسٹ فرینڈز حارث رئوف اور شاہین شاہ آفریدی کی دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حارث شاہین سے ہونے والے سسر سے متعلق گفتگو کررہے ہیں ۔گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے لاہور

کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں بولرز نے اپنے مداح طالب علموں سے مزاحیہ گفتگو کی اور سوالات کے جواب دئیے۔ایک مداح نے شاہین سے سوال کیا کہ کرکٹ میں وہ کس سے متاثر ہوئے یا ان کیلئے رول ماڈل(مثالی شخصیت)کون ہے؟جس پرشاہین نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ کرکٹ میں ہر کسی کا کوئی نا کوئی رول ماڈل ہوتا ہے، میرے بھی ہیں، سب سے پہلے بڑے بھائی ریاض آفریدی اور پھر شاہد آفریدی۔فاسٹ بولر کے جواب پر جہاں مداحوں نے تالیاں بجائیں اور خوشی سے نعرے لگائے وہیں حارث کو مستی سوجھی۔انہوں نے فوراً شاہین سے مائیک لے کر کہاکہ کوئی اور ہو نا ہو، شاہد آفریدی تو ضرور اس کے رول ماڈل ہیں۔یہ کہتے ہی حارث اور شاہین قہقہہ لگاکر ہنس پڑے جبکہ اسٹیج پر موجود دیگر لوگ بھی ہنسنے لگے۔اس کے علاوہ ایک اور مداح نے شاہین سے ان کے پسندیدہ انٹرنیشنل وکٹ کے بارے میں پوچھا جس پر حارث نے فورا جواب دیا کہ شاہین کی پسندیدہ وکٹ بھارتی بیٹر کے ایل راہول کی تھی۔بعدازاں شاہین نے جواب دیا کہ میں نے ایک مرتبہ سسر جی کو آئوٹ کیا تھا، انہیں آئوٹ کرنے کا احساس بہترین تھاکیونکہ میں نے اپنے رول ماڈل اور ہیرو کو آئوٹ کیا تھا، ہر بندے کا خواب ہوتا ہے کہ اپنے ہیرو کو آئوٹ کرے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…