اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں شاہین کی مداحوں سے درخواست

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کردی۔سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی

جس میں شاہین کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردئیے۔کرکٹر نے طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔ویڈیو میں شاہین کو مداحوں کے ساتھ خاصا گھلے ملے دیکھا گیا۔دوسری جانب ہال میں شاہین کو آتا دیکھ ایک دلہن اور لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں دلہن کی جانب سے تصویر کی خواہش شاہین رد نہ کرسکے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…