اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی: شاہین آفریدی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے تنقید کی فکر نہیں بلکہ میں تنقید کرنے والوں کو بھی جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے سڈنی سے میلبرن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے

یقین تھا کہ ایک چانس ملے گا، بہت دفعہ اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود بھی شکست کا سامنا رہا کیونکہ نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔جیت کا کریڈٹ مجھے نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کے لیے پرامید تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تنقید کی فکر نہیں ہے جو لوگ تنقید کر رہے ہیں یہ ان کی جاب ہے، میں انہیں بھی جیت کی مبارکباد دوں گا اور کہوں گا کہ وہ اس خوشگوار لمحے سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر کے لیے دوبارہ کھیل کے میدان میں اچھی کارکردگی دِکھانا آسان نہیں ہوتا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ 3 ماہ میں انجری کے بعد سو فیصد دے رہا ہوں، کرکٹ پوری ٹیم کا کھیل ہوتا ہے اور فائنل تک رسائی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے سر ہے۔فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…