گرفتاری کی خبریں جنید صفدر خود سامنے آ گئے ٗ حقیقت بیان کر دی

13  ستمبر‬‮  2022

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے محمد جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر ان پوسٹس کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیاجارہا ہےکہ انہیں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں گرفتار کرلیا،روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق ٹوئٹر پر کئی صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید صفدر کو پولیس وین لے جا رہی ہے۔کچھ صارفین کا کہناہے کہ جنید کو لندن سے چوری ہونے والی اور کراچی میں ملنے والی بینٹلے گاڑی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے اور کچھ نے دعویٰ کیا کہ جنید کو جعلی ڈگری حاصل کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔جنید صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، میری گرفتاری سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں،ان لوگوں کے لیے جن کی یادداشت مختصر ہے، یہ ویڈیو 2018 کی ہے، مجھے اپنے دفاع میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کے ایک گروپ کی طرف سے اکسائے گئے حملے کا جواب دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مجرمانہ تحقیقات کیں اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جنید صفدر نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ شرمندگی کی وجہ سے زیادہ، بہر حال کوئی معافی یا وضاحت جاری نہیں کی گئی ،مجھے اس طرز عمل کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا۔جنید صفدر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا کو ان دنوں جعلی سیاسی مہم چلانے اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے ایک سہارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…