حکومت کے دن تھوڑے، فواد چوہدری نے بڑی پیشگوئی کر دی

22  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آمریت میں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا آج کی جمہوری حکومت کے ناک تلے ہورہا ہے،

مریم نواز سمیت دوسرے رہنماؤں نے اس طرح کے سنگین بیانات دئیے کہ ہم ججز کے بچوں کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دن تھوڑے ہیں، ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے اس طرح کے سنگین بیانات دیے کہ ہم ججز کے بچوں کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانوں نے میڈیا کے خلاف تاریخ کی بد ترین سنسرشپ نافذ کی گئی ہے، کچھ میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر جو آپریشن کیا جا رہا ہے ایسا مارشل لا میں بھی نہیں کیا گیا، ملک میں اس وقت عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے اور اسی ضمن میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں عدالت نے ضمانت دی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس مقدمے کے خلاف درخواست فائل کریں گے، یہ کیس بنتا نہیں تھا، اس کے علاوہ شہباز گل پر تشدد کی جیل حکام نے آج تصدیق کردی ہے، ان کے ریمانڈ سے متعلق حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات جس طرح سے ملک کے

شہروں اور قصبوں میں نکلے ہیں، اس سے حکمران طبقے کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا، اس وقت بھی سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ چینلز کو بند کیا جارہاہے، اینکر جمیل فاروقی کو اٹھالیا گیا، سوشل میڈیا کارکنوں کو اٹھایا جارہا ہے، اس اقلیتی حکومت

کی کوئی حیثت نہیں ہے، یہ ڈنڈے کے زور پر حکمرانی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں بد ترین آمریت ہے، مجھے امید ہے کہ 10 ستمبر سے قبل اس حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا اور پاکستان کا اقتدار پاکستان کے عوام کو واپس مل جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سازش یہ ہے کہ عوام کو عمران خان سے دور کیا جائے، ان کو جلسے نہ کرنے دیے جائیں، ان کو ٹی وی

پر نہ آنے دیا جائے لیکن ان کے اقدامات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس طرح کے ہھتکنڈے یہ حکمران استعمال کر رہے ہیں، یہ ماضی کے حربے تھے، قوم اس سے بہت آگے جاچکے ہیں، عوام باشعور ہوچکے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک ایک چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، قوم عمران خان کے ساتھ جڑگئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب کے بعد کراچی میں بھی پی ٹی آئی نے سیاسی انداز میں سیاسی مخالفین کی دھلائی کردی، تمام مخالفین کو شکست ہوئی، قوم فیصلہ کرچکی، اب کتنی دیر یہ لوگ اس فیصلے میں حائل رہیں گے، رکاوٹیں کھڑی کرتے رہیں گے، اس سے ملک کا نقصان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…