اہم گرفتاری کے لئے بنی گالہ میں ریڈ، وزیر داخلہ نے بڑا حکم دے دیا

12  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی عرب (مکہ) سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان سے ٹیلیفون پررابطہ کر کے آئی جی اسلام آباد سے شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد

کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر بھی آئی جی اسلام آباد سے اظہار ناراضگی کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے۔گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ بنی گالا کے مکینوں سے گفتگوکے ذریعے ملزم ڈرائیور کی حوالگی سے متعلق معاملہ حل کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی کو ہدایت کی کہ عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے،بنی گالا ریڈ کرنے سے پہلے اجازت لی جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز گل کالیب ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرنے کیلئے اسکے ڈرائیور کو ہرصورت گرفتار کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دوران گرفتاری چادراور چار دیواری کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرائیورگرفتاری اورشہباز گل کے مقدمے میں شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کی جائے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو اسکے بچے سمیت گرفتار کرنے بھی پر آئی جی اسلام آباد سے اظہارناراضگی کیا۔ انہوں نے کہاکہ گھریلو خواتین کو گرفتار کرنا ہماری حکومت یا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور روایت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…