حنیف عباسی کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

5  اگست‬‮  2022

راولپنڈی (آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ جھوٹا،بدیانت اور غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ وہ اس پر مناظرے کے لئے تیار ہیں عمران خان پر فارن فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے اور یہ طے ہے کہ

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے وفاقی حکومت اورکابینہ کے فیصلے کے تحت مالیوں اور ٹی بوائز کے نام بے نامی اکاؤنٹس سمیت تمام ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایف آئی اے اور نیب کو سونپی جا رہی ہیں جس سے چوری کے مزید اربوں روپے اور منی ٹریل سامنے آئے گی عمران خان کے بے نامی اکاؤنٹس میں 4ٹی بوائز اور مالیوں کے نام سامنے آنے اور تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری کے بیان کے بعد سمندر پار پاکستانی بھی عمران خان کی حقیقت جان چکے ہیں نامی اکاؤنٹس بے نقاب ہونے کے بعد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر عارف علوی بھی اپنے منصب سے استعفیٰ دیں حکومت عمران خان کے خلاف ڈیکلیریشن فوری طور پر سپریم کورٹ بھجوائے اگر حکومت نے اس میں سست روی کا مظاہرہ کیا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زیب النسا اعوان سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم اورسابق چیئر مین یونین کونسل29راجہ جبران رفاقت سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے حنیف عباسی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت پارٹی ایکٹ2002اور2017کے تحت ڈیکلریشن فوری طور پر سپریم کورٹ کو بھجوائے انہوں نے کہا کہ اس میں حکومتی انتقامی کاروائی کا کوئی عنصر شامل نہیں ہو گا

اب سپریم کورٹ ہی فیصلہ دے گی بلکہ بادی النظر میں اس پر سپریم کورٹ بھی پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے کیونکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 6سال قبل جب میری پٹیشن خارج کر کے مجھے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تو اس وقت سپریم کورٹ نے یہ واضح کر دیا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو ان کے خلاف فوری کاروائی ہو گی اور یہ بات ریکارڈ پر ہے انہوں نے کہا کہ

وفاقی کابینہ کے فیسلے کے تحت عمران خان کے13بے نامی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں سے صدقات و خیرات کی مد میں ملنے والی ان کی خون پسینے کی کمائی بلکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی جانب سے ہونے والی فنڈنگ کی تحقیقات نیب اور قومی احتساب بیورو کے سپرد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ بے نامی اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعداگر تحقیقات نہ کی گئیں تو عالمی سطح پر پاکستان کی شدید

جگ ہنسائی ہو گی تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری بھی یہ اعلان کر چکی ہیں عمران خان نے باہر سے ملنے والے 3لاکھ ڈالر جیب میں ڈالے انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندر پار پاکستانیوں سے پیسے لینے پر بھی اعتراض نہیں ہمارا اعتراض 350بھارتی، اسرائیلی اور امریکی کمپنیوں اور افراد سے لی جانے والی فنڈنگ پر ہے اس کے بعد پھر ایف آئی اے اور نیب کی ذمہ داری ہے وہ عمران خان سمیت اسد عمر، پرویز خٹک اور عامر کیانی سمیت

تحریک انصاف کے7بڑوں اور ان کے اہل خانہ کے اکاؤ نٹس کی مکمل چھان بین کرے تاکہ پتہ چلے کہ فارن وممنوعہ فنڈنگ کو ذاتی اکاؤنٹس میں کیوں رکھا گیاانہوں نے کہا کہ عمران خان کے بے نامی اکاؤنٹس میں 4ٹی بوائز اور مالیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جس کی تفصیل کے مطابق 28ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے عمران خان کے ٹی بوائے کے اکاؤنٹ میں 5ملین، 35ہزار روپے تنخواہ لینے والے نعمان افضل نامی دوسرے ٹی

بوائے کے اکاؤنٹ میں 7ملین،28ہزار روپے تنخواہ لینے والے ارشد مالی کے اکاؤنٹ میں 6ملین اور رفیق مالی کے اکاؤنٹ میں ساڑھے6ملین کی ٹرانزکشن کی گئی انہوں نے کہا کہ اب عمراں خان اور پارٹی کے7بڑروں اور ان کے اہل خانہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے مالی اور اخلاقی طور پر کرپٹ عمران خان ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو نکلا عمران خان اب بھولا بننے کی

کوشش کر رہا ہے حالانکہ چوری اور ڈاکے پکڑے جانے کے بعد عمران خان پریشان ہے عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ اس نے جوئے میں جیتنے والے20لاکھ روپے سے پارٹی قرض اتار ااس کا مطلب ہے کہ عمران خان کی پارٹی اور سیاست کی بنیاد ہی حرام پر ہے انہوں نے کہا کہ اب تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے پر کئی ارب روپے اور مزید منی ٹریل سامنے آئیں گی سمندرپار پاکستانیوں کا پیسہ اور نام استعمال کر کے سیاست کے نام پر منافقت

کھیلنے والا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور بددیانت اب سمند پار پاکستانیوں کے سامنے بھی بے نقاب ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی صورت میں اسدعمر،پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور حتیٰ کہ فواد چوہدری بھی پارٹی کی صدارت کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ عمران خان حکومت میں ہو یا نہ ہو یہ ملکی معیشت، جغرافئے،اور اسلامی و قومی اقدار کے لئے زہر قاتل ہے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر سانحہ میں

قوم کے بیٹوں کی شہادت پر سوشل میڈیا پر خرافات بکنا قابل مذمت ہے عمران خان نے ان شہدا کے جنازے تو درکنار اپنی پارٹی کے مخلص ترین نعیم الحق کے علاوہ محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر کسی کو بھی عمران خان کے جھوٹے اور بددیانت ہونے پر کوئی شک ہے تو مناظرہ کر لے یہ قانون قدرت ہے کہ جھوٹا شخص جب تک دنیا کے سامنے بے نقاب نہ ہو جائے وہ دنیا سے جا

نہیں سکتا عمران خان پر فارن فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے اور یہ طے ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے پاکستان کی 2اہم اور معتبر ترین غیر متنازعہ شخصیات نے آج سے30سال پہلے عمرن خان کی حقیقت آشکار کر دی تھی انہوں نے کہا کہ امریکہ کے خلاف بیان بازی کرنے والے عمران خان نے چند دن قبل خیبر پختونخوا میں امریکی سفیر سے 36نئی گاڑیاں لی ہیں عمران خان امریکی ایما پر امریکہ کے خلاف بیان بازی کر کے ڈالر لیتا ہے کیونکہ

امریکہ، اسرائیل اور بھارت نے اسے پاکستان کو تباہ کرنے کا ٹاسک دے رکھا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے نامی اکاؤنٹس بے نقاب ہونے کے بعد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر عارف علوی بھی اپنے منصب سے استعفیٰ دیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف ڈیکلیریشن فوری طور پر سپریم کورٹ بھجوایا جائے اگر حکومت نے اس میں سست روی کا مظاہرہ کیا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے

ساتھ شیخ رشید کے بنک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تحقیقات ناگزیر ہے کیونکہ ان دونوں کے اتنے ذرائع آمدن نہیں جتنی ان کی جائیداد ہے شیخ رشید بھی جہاد کشمیر اور سامہ بن لادن کا پیسہ کھا کر بیٹھا ہے ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالر فوری طور پر نکال دیں انہوں نے کہا کہ ڈالر نیچے آنے کی بنیادی وجہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے جبکہ16اور17اگست کو آئی ایم ایف کے اجلاس میں مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری متوقع ہے ایک سوال کے جواب میں تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکس ٹئیکس ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب گھریلو صارفین کے بلوں سے بھی یہ ٹیکس ختم کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…