جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

آصف زرداری پیسے بنارہا ہے اور گالیاں ن لیگ کوپڑ رہی ہیں، عمران خان

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گالیاں نون لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری تومزے لے رہا ہے، ڈاکو کان کھول کر سن لیں ، تمہارا وقت آگیا ہے ، آگے سمندر ہے پیچھے عمران خان عوام لیکر کھڑا ہے ،شہباز شریف غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا، وہ وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہر ہو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے،

اسی ماہ اسلام آباد میں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کرایک نیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی پرفارمنس دیکھ کر گوجرانوالا کے ممبران کو ٹکٹ دوں گا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 21 سال کرکٹ کھیلی تاہم سٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے، شانداراستقبال، جذبے، جنون پر دل سے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ماشاء اللہ میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کیلئے تیارہے، یہ سیاست نہیں انقلاب آرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سارے پاکستان کے بڑے، بڑے ڈاکو، مافیا ایک طرف کھڑے ہوگئے، اللہ کا شکرادا کرتا ہوں میری قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم ،ایک قوم بن کر کھڑی ہوجائے اس کوانقلاب کہتے ہیں، کرپٹ مافیا لوگوں کا خون چوستے ہیں، مافیا کو بْری طرح شکست دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالا والو ! کیا اسلام آباد کے لیے تیار ہو، میں اسلام آباد پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے سب کو بلا رہا ہوں، پاکستان کے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر کے پاکستان کی منتخب حکومت کوسازش کے تحت گرایا گیا، بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت ؟انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں، پہلے سازش پھراس کے بعد مداخلت ہوتی ہے،یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، میری قوم نے مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئی۔ انہوںنے کہاکہ دو وجہ سے اسلام آباد بلا رہا ہوں،

ایک امریکی سازش کو ناکام بنانا ہے، دوسرا ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، منشیات فروشوں سازش کرنے والوں کیخلاف نکلنا ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہماری قوم زندہ اورآزاد ہے اس لیے سڑکوں پر ہے، جب ہماری حکومت ہٹائی گئی اس وقت ملکی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، ہماری حکومت میں تاریخی ایکسپورٹ ہو رہی تھی، پچھلے نو ماہ میں 26 فیصد پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھی، ایوب خان کے دورکے بعد پاکستان کی انڈسٹری اٹھنا

شروع ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونے پر حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا تھا، دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، ہم نے عوام پر کم بوجھ ڈالا، ہماری حکومت نے کسانوں کوپیداوارکا پورا معاوضہ دیا، ہمارے دوسالوں میں کسانوں کا سب سے زیادہ خوشحالی میں گزرا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا

میں غربت اور تباہی پھیلی، کورونا کے دوران ہم نے معیشت اور لوگوں کوغربت سے بچایا، برصغیرمیں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، جب ہمارا ملک صحیح راستے پر جا رہا تھا تو ڈاکوؤں نے امریکا کیساتھ ملکر ہماری حکومت گرائی، شہبازشریف نے بڑی محنت سے امریکیوں کے جوتے پالش کیے، امریکی سفارتکار خاتون کا مریم نوازنے ایسا استقبال کیا لگ رہا تھا وہ اسے کہے اس پرجوتے رکھ کر چلو۔ عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری

آج کل بڑا خوش ہیں، آصف زرداری ساری گالیاں (ن )لیگ کو پڑنے پر بڑا خوش ہے، آصف زرداری پیسے بنارہا ہے اور گالیاں ن لیگ کوپڑ رہی ہیں، واقعی زرداری تم (ن) لیگ پر بھاری اور ان سے اچھا بدلہ لے رہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ چیری بلاسم امریکی سفارتکاروں کے جوتے پالش کرتا ہے، چیری بلاسم فوجی بوٹ ایسے پالش کرتا ہے کہ اسے اپنی شکل نظر آتی ہیں، شہبازشریف وزیراعظم تو بن گیا ہے اب سے سمجھ نہیں آ رہی، شہبازشریف کو

اچکن سلوانے کا بڑا شوق تھا اب عوام کوجواب دو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بزدل نوازشریف دوسری دفعہ ملک چھوڑ کر بھاگا ہے، دونوں بھائی اب پھنس گئے، آگے سمندر اور پیچھے عمران خان کھڑا ہے ،آگے جاتے ہیں تو سمندر تو پیچھے عمران خان عوام کو لیکر کھڑا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ والو سن لو آپ لوگوں کو 30 سال ہر بار بچایا گیا، 30 سال سے دونوں بھائی ظلم کر رہے تھے، کان کھول کرسن لوڈاکوؤں تمہارا وقت آگیا عوام

کا سمندرتمہیں بہالے جائے گا۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف سے لوگ پوچھتے ہیں ’’اے کی کیتا اے پھنسوا دیا سانوں‘‘۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو اس لیے جلدی تھی ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہباز غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹررضوان تمہاری وجہ سے مرا، شہباز شریف وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہر آئو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے، تمہارے کیس کو وہی سے شروع

کریں گے، 30سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی تھی، اب یہ پھرڈیزل کولے آئے ہیں، سپریم کورٹ کولوٹوں کوفارغ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ شکرہے اللہ کا گوجرانوالا سے کوئی لوٹا نہیں ہوا، جنوبی پنجاب سے بڑے لوٹے ہوئے، پرسوں ملتان لوٹوں کا بندوبست کرنے جا رہا ہوں، جنہوں نے حلقوں سے غداری کی شکریہ سپریم کورٹ ان کو فارغ اور ذلیل بھی کیا۔ انہوںنے کہاکہ جب سب نے مل کر میری حکومت

گرائی تو صحافی نے پوچھا کون، کون شامل تھے تو میں نے کہا تھا کوئی نہیں رہ گیا سب ایک طرف چلے گئے، سب مافیا نے ملکر مجھے گرایا، گھر پہنچا تو سوچ رہا تھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھا ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کیا تو نے میری قوم کو جگا دیا۔ انہوںنے کہاکہ وزارت عظمیٰ تو کچھ نہیں، اسے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، اللہ نے میری قوم کو جگا دیا، ایک قوم بننے پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جب ہم

ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے لیے قرضے واپس کرنا کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ 2010سیلاب کے دوران قوم نے ملکرمشکلات کا سامنا کیا، انشااللہ ہم ایک قوم بن کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، 26سال پہلے وعدہ کیا تھا کبھی جھکا اورنا کبھی عوام کوجھکنے دوں گا۔عمران خان نے کہا کہ گوجرانوالا کی بہنوں، بچوں، فیملیزنے اسلام آباد آنا ہے، حقیقی آزادی کیلئے سب نے باہر نکلنا ہے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہم

امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم پیارے نبی ؐ کے امتی ہیں، یہاں کا جذبہ جنون دیکھ کراب کوئی شک نہیں انشااللہ اسی ماہ اسلام آباد میں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کرایک نیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی پرفارمنس دیکھ کر گوجرانوالا کے ممبران کو ٹکٹ دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد جانے کے لیے ڈرو گے تو نہیں، پولیس کی فکر نہ کرنا اب حمزہ شہباز کو اچکن اتارنا پڑیگی، اب تو پولیس اورسرکاری افسران کی فیملیزبھی ہمارے ساتھ اسلام آباد جائیں گی، ابھی سے اسلام آباد کی تیاری کر لو، مجھے اتنا پتا ہے میری فوج کی فملیزبھی انشااللہ اسلام آباد جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…