امریکہ نے افغان حکومت پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دے دیا

26  فروری‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں اور امدادی اداروں پر پابندیوں میں نرمی لانے سے متعلق ہے تاہم طالبان پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے افغانستان پرعائد پابندیوں سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور کمرشل

کمپنیوں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور اس کے اہم ارکان جن پر بین الاقوامی پابندیاں ہیں انہیں پرائیویٹ کمپنیوں سے کاروبار کی اجازت ہوگی۔انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں۔ اس حوالے سے امریکا بین الاقوامی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرکی افغانستان میں مدد کرے گا۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں کمرشل اور ذاتی بینکنگ نظام میں بہتری چاہتاہے تاکہ کاروبار اور امداد میں آسانی ہو۔ ہم افغانستان میں ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن حفاظتی آلات اور دیگر اہم شعبوں میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔انٹونی بلنکن نے مذید کہا کہ طالبان پر پابندیاں رہیں گی لیکن آج کا اعلان پرائیویٹ کمپنیوں اور امدادی اداروں پہ ان پابندیوں میں نرمی لانے سے متعلق ہے۔ ہم افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور افغانستان کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے افغانستان میں بینکنگ نظام کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسیشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔ امریکی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے بڑا ایکشن خطے کی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…