ویانا میں غلط ہو رہا ، ایران کے خلاف کارروائی کے لیے آزاد ہیں، اسرائیل

29  جنوری‬‮  2022

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ اسے اسرائیل، لبنان، غزہ کی پٹی اور شام میں آکٹوپس

اسرائیل کا گھیرا ئوکر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینیٹ نے مزید کہا کہ ہم ایران کو کمزور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے تہران اور اس کی ملیشیائوں کو کمزور کرنے کے لیے، مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے شام پر فضائی حملوں کو تیز کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی صورت حال میں عمل کی آزادی کو برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ویانا میں ایک نیا جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر (ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان) کوئی نیا معاہدہ ہوتا ہے تو اسرائیل اس کا پابند نہیں ہوگا۔ایران کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بینیٹ نے مزید کہا کہ ہم ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اربوں کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…