وفاقی دارالحکومت کا سیاسی موسم تیزی سے تبدیل ،اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دی ، حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی دارالحکومت کا سیاسی موسم تیزی سے تبدیل ہونے لگا ہے اور اپوزیشن جماعتیں غیر معمولی طور پر متحرک ہوگئیں ہیں ،حکومت گرانے کے لئے اپوزیشن نے اپنی احتجاجی حکمت عملی بھی تبدیل کی ہے ،اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ شہباز شریف

کے درمیان گزشتہ دو دنوں میں پانچ ملاقاتیں ہو چکی ہیں ان ملاقاتوں کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ کس طرح عمران خان کی حکومت کو نکال باہر کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے منصوبہ بندی کی ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اندر موثر احتجاج اور ان ہائوس تبدیلی کے آپشنز پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے ،پیپلز پارٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ ان ہائوس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے اور اس کا آغاز سینیٹ سے کیا جائے کیونکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت ہے اور ان کے اراکین کی تعداد 58 ہے جس میں 6 اراکین آزاد گروپ کے بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کو صرف42 اراکین کی حمایت حاصل ہے،اپوزیشن کا موقف ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اس لئے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو جائے گی وہاں سے کامیابی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے،دوسری طرف اپوزیشن نے اتحادیوں کو حکومت سے الگ

کرنے کے لئے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں اور اپوزیشن کے ایک وفد نے ق لیگ کے وفد سے ملاقات بھی کی ہے ،اپوزیشن کا وفد سعد رفیق ،خورشید شاہ اور شاہد اختر علی پر مشتمل تھا جبکہ ق لیگ کے وفد میں طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا شامل تھے۔اپوزیشن کے وفد نے ق لیگ سے حکومت سے الگ ہونے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست کی جس پر ق لیگ نے کہا کہ ان کے بھی حکومت کے ساتھ بہت سے امور پر اختلافات ہیں کیونکہ حکومت نے اہم قانون سازی پر ان سے مشاورت نہیں کی ،اپوزیشن سے مستقبل سے تعاون کے لئے بات چیت جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…