ہم تھکے ہوئے تھے، انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتا دی

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے انڈین ٹیم ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے بھارتی ٹیم بائیو سکیورببل میں ہے، پورا سٹاف اور ٹیم ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہے،

واضح رہے کہ منیب بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہونے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سے طنزیہ انداز میں سوال کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ’واک اوور‘ سے ’گیم اوور‘ ہوگیا۔انہوں نے ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاجی! ہن سکون ہے؟ خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔واضح رہے کہ اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں جگہ بنانا پہلے ہی مشکل تھا لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے پاس ایک آخری امید باقی تھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی۔تاہم، گزشتہ روزہونے والے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ آخری امید بھی ختم ہوگئی اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کو ٹرول کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ایک پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ سال 2012 کا ہے۔

اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جہاں سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کو ٹرول کررہے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کے اس پْرانے ٹوئٹ پر ایک طنزیہ ردّعمل دیا جسے شائقین کرکٹ بیحد پسند کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ’سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں

کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…