مطالبے میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے والی بات جھوٹ تھی،مفتی منیب الرحمان

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی/ اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئرمین مرکزی رویے ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحما ن نے کہا ہے کہ مطالبے میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے والی بات جھوٹ تھی، یورپی یونین سے تعلقات ختم کرنے سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا، جبکہ بعض حکومتی لوگوں کی طرف سے جھوٹ بولا گیا، معاہدہ کروانے میں ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں۔

انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کئی معاہدے کرکے توڑے گئے ان کو اعتماد نہیں تھا، پہلے معاہدہ کیا جاتا تھا اور شام کو ٹی وی پر کہا جاتا کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں، ہمارا مطالبہ تھا کہ مذاکرات کیلئے بااختیار کمیٹی بنائی جائے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے والی بات جھوٹ تھی،یورپی یونین سے تعلقات ختم کرنے سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا۔جب حکومتی لوگ جھوٹ بولنا شروع کردیں۔ ہم کہتے رہے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، غیرحکیمانہ انداز میں طاقت کا استعمال فرعونیت ہے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں اور اصلاحی کوشش کے پیچھے کوئی مفاد نہیں ہے، لبرل کہتے ہیں حکومت کی رٹ کہاں گئی؟ مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا میں سب جوان لوگ بیٹھے ہیں، لال مسجد کا آپریشن ہوا تو سب کہتے تھے حکومت کی رٹ کہاں ہے؟ جب رات کو آپریشن ہوا تو صبح سب مخالف ہوگئے، یہ حکومت کی صفوں میں دشمن ہوتے ہیں۔ہم نے نیک نیتی سے کام کیا ہے،ہم نے جو کچھ کیا وہ ملک، ریاست، انسانیت کے مفاد میں کیا۔ یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ معاہدے میں جو کچھ طے پایا ہے وہ ایک ہفتہ یا عشرے میں خود پتا چل جائے گا۔ہم سے زیادہ کوئی پاکستان کا وفادار، محب وطن نہیں ہے، ہمیں کوئی وفاداری نہ سکھائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…