سعودی بچے نے روایتی عرب میزبانی کی یاد تازہ کردی ویڈیووائرل

21  اگست‬‮  2021

ریاض (این این آئی)بہت سے عرب معاشرے اپنی سخاوت اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہیں،تاہم ایک بچے کی طرف سے اس طرح کے رویے کا ہونا اور اس کی عمر محض 10 سال سے زیادہ نہ ہو بلاشبہ حیران کن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچے کی ویڈیو ایک صحرائی

علاقے میں بنائی گئی جہاں اس کی ملاقات ایک مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے ہوئی۔ یہ رپورٹر صحرائی زندگی اور اونٹو کی کوریج کے لیے اس علاقے میں آیا تھا۔یہ ویڈیو کلپ سعودی میڈیا پر کافی مقبول ہوا۔ اس میں بچے کو ٹی وی نامہ نگار کو رات کے کھانے کے لیے اصرار کے ساتھ دعوت دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچہ کہتا ہے کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔ رات کا کھانا ہمارے ساتھ کھائیں یا کم سے کم کافی یا چائے ہمارے ساتھ نوش کریں۔جب صحافی نے معذرت کی تو بھورے رنگ کے بچے نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آپ تشریف رکھیں۔ اس بچے نے عرب صحرا نشینی اور دیہاتی زندگی کی سخاوت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس طرح کے الفاظ کسی کی تکریم اور اس کی میزبانی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔یہ ویڈیو آج کل کی نہیں دکھائی دیتی کیونکہ اس میں دیکھا جانے والا بچہ گرم کپڑوں میں ملبوس ہے۔ عین ممکن ہے یہ ویڈیو سردیوں میں بنائی گئی ہو۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…