پاکستان کی شہ رگ بھارت اور جسم آئی ایم ایف کے قبضہ میں ہے، تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا

27  جون‬‮  2021

لاہور (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کی شہ رگ بھارت اور جسم آئی ایم ایف کے قبضہ میں ہے۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے سودی اور غریب کش بجٹ مسترد کردیا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک کا آغاز 2 جولائی کو اسلام آباد میں بے روزگاری مارچ سے ہوگا،

4جولائی کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔ آئندہ الیکشن میں اپنے جھنڈے اور نشان ”ترازو“ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ سیاسی عمل میں مداخلت نہ کرے۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔ ہم نے الیکشن ریفارمز کا مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیاہے۔ حکومتی ریفارمز متنازع اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ الیکشن اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔جماعت اسلامی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے۔ ایف اے ٹی ایف ملک کی نظریاتی اساس اور معاشی خود مختاری پرقبضہ چاہتاہے۔ ادارے کی بدنیتی واضح ہے۔ حکومت نے عالمی اداروں کے دباؤ میں آ کر قومی اداروں کو گروی رکھا یا بیچا تو شدید مزاحمت کریں گے۔ گھریلو تشدد کا بل نامنظور، این جی اوز کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خاندانی نظام پر حملے کیے جارہے ہیں۔ امریکہ سے جتنے بھی معاہدے ہوئے، پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔ صحافیوں اور میڈیا پر پابندی قبول نہیں۔ آزادی ئ اظہار پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے سٹیٹس کو، کو تحفظ دیا۔ تینوں بڑی جماعتوں میں کوئی فرق نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، جاگیردار، سرمایہ دار اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہیں، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔ چاروں صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی الیکشن سے فرار

کا راستہ اختیار کیا۔ وزیراعظم نے قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پور ا نہیں کیا۔ اردو کو حقیقی معنوں میں قومی زبان کا سٹیٹس دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف او ر امیر

جماعت کے بلدیاتی امور کے مشیر عنایت اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ امریکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا اعلان بالکل ایسا ہی ہے جیسا انہوں نے کشمیر کا سفیر ہونے کا کیاتھا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہاتھاکہ جب تک بھارت کشمیر پر 5 اگست 019 ء کے فیصلے کو واپس نہیں لیتا، اس وقت تک اس سے

بات نہیں کی جائے گی مگر بعد میں پوری دنیا کو معلوم ہوگیا کہ دبئی میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں۔ حکومت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی آنکھوں میں دھول مت جھونکی جائے۔ پی ٹی آئی بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے جس نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت گڈ

گورننس متعارف کروانے اور کرپشن روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے بے روزگاری مارچ ہزاروں نوجوان ڈگریاں اٹھائے شرکت کریں گے۔ پچاس لاکھ گھر بنانے کا اعلان ہوا لیکن تین سالوں میں ایک شخص کو بھی چھت نہیں دی۔ایک

سوال کے جواب میں امیر جماعت کا کہنا تھاکہ وہ 30 جون کو الیکشن ریفارمز سے متعلق جماعت اسلامی کا تیار کردہ مسودہ میڈیا کے سا تھ بھی شیئر کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 75 فیصد عوام کا مسئلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ لوگوں کو اس سے غرض نہیں کہ نظام صدارتی ہے یا پارلیمانی۔ قوم نے

صدارتی اور پارلیمانی نظام آزمالیے۔ اب حقیقی اسلامی جمہوری نظام کو موقع ملنا چاہیے۔ تینوں بڑی پارٹیاں بھی ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئیں، اب جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔ عوام نے موقع دیا تو ہم آئین پاکستان کو اس کی روح کے مطابق نافذ کریں گے اور ملک میں انصاف اور قانون کا بول بالا ہوگا۔ جماعت اسلامی امن او رترقی کی

علمبردار ہے۔ سراج الحق نے بنوں میں جانی خیل قبیلہ کے ساتھ ہونے والے ظلم کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ جانی خیل قبیلہ کے لوگ اپنے نوجوانوں اور سردار کی لاشیں لے کر گزشتہ کئی دنوں سے سڑکوں پر بیٹھے ہیں مگر انہیں انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں عام آدمی کے لیے انصاف نایاب ہوگیاہے۔ جماعت اسلامی ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…