عامر خان کو کس نے روم سے باہر نکال دیا ؟جان کر یقین نہیں کریں گے

10  اپریل‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سپر ہٹ گلوکارہ الکایاگ نک نے سپر اسٹار عامر خان کو فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے گیت کی ریکارڈنگ کراتے وقت روم سے باہر نکال دیا تھا جس کا اعتراف خود گلوکارہ نے کیا ہے۔گلوکارہ الکا یاگ نک لاتعداد گیتوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں جس میں وہ ماضی کے کئی لیجنڈری اداکاروں کی

فلموں کے لیے بھی گیت گا چکی ہیں جب کہ گلوکارہ اپنی عمدہ گائیکی کی وجہ سے کئی ملکی اور غیرملکی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے پہلی بار گیت کی ریکارڈنگ کراتے وقت عامر خان سے گھبراجانے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے انٹرویو میں الکا یاگ نک نے دوران کیرئیر پیش آنے والے کئی دلچسپ واقعات سے پردہ کشائی کی ہے۔ بھارتی سپر اسٹار اداکار عامر خان سے متعلق ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ عامر خان سے پہلی ملاقات 1988 میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے موقع پر ہوئی تھی اور اس وقت میں انہیں پہچانتی بھی نہیں تھی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے گیت ’’غضب کا ہے دن‘‘ کی ریکارڈنگ کے لیے ریکارڈنگ روم میں پہنچی تو کونے میں ایک خوبصورت نوجوان وہی گیت گنگنا رہا تھا جسے میں صرف نظر کرتے ہوئے ریکارڈنگ روم میں چلی گئی

لیکن گیت کی ریکارڈنگ کے دوران وہی نوجوان (عامر خان) مسلسل مجھے گھوررہے تھے جس سے میں بہت زیادہ نروس ہوگئی تھی اور پھر میں نے انہیں کمرے سے باہر نکلوا دیا تھا۔الکا نے مزید بتایا کہ جب گیت کی ریکارڈنگ کے بعد فلم کے ہدایتکار منصور خان نے فلم کی کاسٹ سے میرا

تعارف کرایا جس میں انہوں نے عامر خان کو ہیرو بتایا تو میں حیران رہ گئی جب کہ اس واقعے کو اب برسوں گزرجانے کے باوجود جب بھی عامر سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس دن کو یاد کراکے مجھے تنگ کرتے ہیں جس سے ہم بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…