’’غیرت کے نام پر قتل تو صرف بہانہ تھا‘‘ قندیل بلوچ کے عسکری عہدیداروں سمیت اہم شخصیات کے ساتھ تعلقات!!! ایک اور متنازعہ اداکارہ کے بیانات نے تہلکہ مچا دیا

18  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں شہرت پانے والی متنازعہ بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان کے قندیل بلوچ بارے بیانات نے تہلکہ مچا دیا۔ عرشی خان نے دعویٰ کیا کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل نہیں کیا گیا بلکہ قندیل کو ان لوگوں نے قتل کروایا جو انہیں اپنی سرگرمیوں میں رکاوٹ سمجھتے تھے۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ماڈل عرشی خان کے مطابق انہیں قندیل کے قتل پر انتہائی افسوس ہے ، قندیل کا قتل بھائی وسیم نے تو کیا لیکن اس کے پیچھے کوئی گہری سازش ہے۔
عرشی خان نے دعویٰ کیا کہ قندیل کے غیرت کے نام پر قتل کے امکانات بہت کم ہیں۔ عرشی خان نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ قتل کسی مذہبی گروہ کی جانب سے بھی کروایا جا سکتا ہے۔ عرشی خان نے کہا کہ قندیل کے قتل کی دوسری اہم وجہ عالمی جواء خانوں میں ان کی آمد و رفت بھی ہو سکتی ہے۔ عرشی خان نے کہا کہ کئی عالمی بکیز میچ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کو قائل کرنے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا کرتے تھے۔ ان میچ فکسرز نے اکثر مجھے بتایا کہ ان کے قندیل کے ساتھ بھی روابط ہیں اور قندیل بلوچ بکیز سے بھاری رقم بھی حاصل کر رہی ہیں۔
عرشی خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں قندیل بلوچ پاکستان سمیت ابوظہبی کی اعلیٰ شخصیات ، تاجروں، سیاستدانوں اور کرکٹر سے روابط رکھتی تھی۔ ان تمام باتوں کا علم قندیل بلوچ کے گھر والوں کو بھی تھا اور شاید انہی میں سے ایک وجہ اس کے قتل کی ہے۔ عرشی خان نے دعویٰ کیا کہ جس دن قندیل بلوچ کا قتل ہوا اس دن مجھے دبئی سے ایک کال آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ قندیل بلوچ بیٹنگ مافیا کی جاری جنگ میں ماری گئی ہے ، اس کا بھائی تو صرف ایک مہرہ تھا۔عرشی خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قندیل کو کھلاڑیوں ، تاجروں، علماء سمیت کئی عسکری عہدیداروں سے تعلقات کیلئے استعمال کیا جاتا تھااور قندیل سلفیز کے ذریعے ان شخصیات کو جال میں پھنساتیں تھیں اور بعد میں انہی تصاویر کو سٹہ مافیا استعمال کرتا تھا۔ عرشی خان نے کہا کہ قندیل بلوچ کئی بار اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ کئی بار پاکستانی کرکٹر عمر اکمل سے ملاقات کر چکی ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…