دنیا کے پہلے ایک ٹی بی اسٹوریج والے فون کی چونکا دینے والی قیمت

23  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے 20 فروری کو اپنے گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز متعارف کرائے مگر ان میں سے ایک سب سے زیادہ نمایاں تھا۔ اور وہ تھا گلیکسی ایس 10 پلس کا ایک ٹی بی اسٹوریج اور 12 جی بی ریم والا ورژن۔ یہ دنیا کا پہلا ایک ٹی بی اسٹوریج

اور 12 جی بی ریم والا فون ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گلیکسی ایس سیریز کا بھی مہنگا ترین فون کا اعزاز اپنے نام کرچکا ہے۔ سام سنگ نے اس کی قیمت 16 سو ڈالرز (2 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے۔ فی الحال یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہے جو اپریل میں فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ بن جائے گا جس کی قیمت 1980 ڈالرز رکھی گئی ہے۔ یقیناً سام سنگ کا گلیکسی ایس 10 فائیو جی بھی اس سے زیادہ مہنگا ہوگا۔ ویسے 1600 ڈالرز والے فون اس وقت دنیا میں نہ ہونے کے برابر ہیں آئی فون ایکس ایس میکس ہی شاید اس کی برابری کرسکتا ہے۔ سام سنگ کے خیال میں کسی لیپ ٹاپ سے زیادہ اسٹوریج والے ایک ٹی بی اسمارٹ فون پر لوگ اتنا خرچہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ ویسے یہ فون فیچرز کے لحاظ سے 8 جی بی والے گلیکسی ایس 10 پلس جیسا ہی ہے جس میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری، 6.4 انچ کا انفٹنی او ڈسپلے، پنچ ہول ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ، 3 بیک کیمرے اور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر۔ بس فرق 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج کا ہی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید 512 جی بی اسٹوریج کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ تو اگر آپ دنیا کا پہلا ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون لینا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ ابھی سے بچت شروع کردیں کیونکہ یہ فون 8 مارچ سے دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…