ٹویٹر اقربا پروری کو شکست دینے کیلئے سرگرم : بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

31  اکتوبر‬‮  2018

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹویٹر کے مالک جیک دوسرے نے گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اعتراف کیا کہ وہ ذاتی طور پر اپیلیکشن اور ویب سائٹ پر موجود Like کے آپشن کو اچھا نہیں سمجھتے۔ اُن کا کہنا تھا۔

’فیورٹ کا بٹن دل کی طرح بنا ہوا ہے جو مجھے پسند نہیں اسے جلد تبدیل کردیا جائے گا اور ہم چھٹکارا حاصل کرلیں گے‘۔ واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔ ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے لائیک کی جانب سے لائیک کا بٹن ختم کرنے کا مقصد پلیٹ فارم پر صحت مند بات چیت اور ماحول کو تشکیل دینا ہے، دوسرا بڑا مقصد اقربا پروری کو ختم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق کچھ شخصیات کے مداح اُن کے منفی ٹویٹس کو لائیک کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر صارفین کی دل آزاری ہوتی ہے اور اس سے پلیٹ فارم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔ ٹویٹر کا اہم اقدام، 7 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس معطل ٹویٹر کے بانی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ آئندہ کمپنی فیس بک کی طرز کا کوئی فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، صارفین جب اپنی ویڈیوز ، تصاویر یا ٹویٹ شیئر کریں گے تو دیگر لوگ اُسے لائیک کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…