اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے ایک انجن میں خرابی پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، مسافر کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنے لگیں، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ پر پائلٹ نے انجن کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق طریقے کار کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن بند کر دیا تھا، پائلٹ نے اے ٹی سی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔سی اے اے کے حکام نے بتایا کہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، طیارے کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا ہے، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز سے مدینہ روانہ کر نے کا بتایاگیا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…