جوہر ٹائون دھماکے میں ملوث 3 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

8  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون دھماکہ میں ملوث 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر 9،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔عدالت نے گواہوں اور وکلا کی حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں مجرموں کی جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔سزائے موت پانیوالے میں سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ مجرموں کے خلاف تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کروایا تھا۔ اس مقدمے میں 4 مجرموں کو پہلے ہی سزائے موت ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ جون 2021ء میں لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا۔دھماکے میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت 3افراد جان سے گئے اور 24افراد زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…