وزیراعظم نے ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کر دیا

23  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے ہسپتال ’پی کے ایل آئی ‘ کے بارے میں بڑے فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپنے باضابطہ جاری حکم میں وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کردیا۔ ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے

واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی ۔ چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے ۔ ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے تھے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا ۔ پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا ۔ عمران خان حکومت میں اس منصوبے کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…