اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران صاحب کو این اے 249 کے الیکشن کے دوران کراچی کا دورہ کرنے سے روکے ۔
انہوںنے کہاکہ ایک طرف ارکان قومی اسمبلی کو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں تو دوسری جانب قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کر رہے ہیں ،تین سال عمران صاحب کو کراچی کے لئے ایک روپیہ یاد نہیں آیا اور این اے 249 کے الیکشن کے دوران 11 ارب یاد آگیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے پاس 11 روپیہ نہیں کراچی کے لوگوں کو گیارہ ارب کا جھوٹ کیوں بول رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عمران صاحب 50 لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ گھر نوکری کے طرح اب کراچی اور سندھ کی عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے کے تجربے کے بعد اب کراچی میں سرکاری وسائل کا استعمال کرکے الیکشن چوری کا پلان ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے ۔انہوںنے کہاکہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی دلدل میں پھینکنے والے عوام کو کون سا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم ان فراڈیوں، جعلسازوں اور وعدوں سے مکرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران صاحب کو این اے 249 کے الیکشن کے دوران کراچی کا دورہ کرنے سے روکے ۔