ووٹوں کی گنتی جاری ، فردوس عاشق اعوان حفیظ شیخ کی فتح کا اعلان کرنے اسمبلی پہنچ گئیں

  بدھ‬‮ 3 مارچ‬‮ 2021  |  18:04

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کو معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سینیٹ انتخابات کے دوران قومی اسمبلی پہنچ گئیں اور کہا کہ وہ پارٹی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی فتح کا اعلان کرنے آئی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حفیظ شیخ پاکستان کا وہ خوبصورت اور درخشاں چہرہ ہیں جو دنیا میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار عبداحفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ایک ساتھ بیٹھ کر گنتی کا عمل دیکھ رہے ہیں۔سینیٹ انتخابات کے دوران قومی اسمبلی میں 341 ووٹوں میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے۔سینیٹ انتخابات کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 ممبران میں سے 136ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 167 ارکان نے ووٹ ڈالے۔

زیرو پوائنٹ

راﺅنڈ اباﺅٹ

اندر کمار گجرال بھارت کے 12 ویں وزیراعظم تھے‘ یہ 1997ءاور 1998ءکے درمیان ایک سال وزیراعظم رہے‘ اٹل بہاری واجپائی ان کے بعد وزیراعظم بنے تھے‘ گجرال جہلم میں پیدا ہوئے تھے‘ ان کی ساری تعلیم جہلم اور لاہور کی تھی اور یہ دل سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر دیکھنا چاہتے تھے‘ میاں نواز شریف کے ....مزید پڑھئے‎