مولانا فضل الرحمن نیٹو سپلائی میں اپنا کام چلاتے رہے ، حج کو بھی نہیں چھوڑا، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمن کی دبئی اور قطر میں جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لانے کااعلان

13  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کی دبئی اور قطر میں مبینہ جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نیٹو سپلائی میں دھندہ کرتے رہے ، حج کو بھی نہیں چھوڑا ، رئوف ماما ،دین محمد ، دین اسلام ،گل زریف ،اشفاق احمد اور فضل پٹواری سمیت کئی فرنٹ مین کے ذریعے کمپنیاں بنا کر حج کے بڑے کوٹے

حاصل کئے اور بے نامی جائیدادیں بنائیں ، مولانا فضل الرحمن کو نیب کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا ، ہم بھاگنے نہیں دینگے ،قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں ،بہت سی چیزوں کو عدالت میں لیکر جائینگے۔ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا مولانا اجمل قادری اسرائیل جانے کا اعتراف کر تا ہے اور اس اسرائیل سے تعلقات استوار ہونے کی کوشش بھی ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ ہم سب کے دلوں میں مفتی محمود کا بہت احترام اور عزت ہے اور ان کے چاہنے والوں پر کیا گزر رہی ہوگی اور کیا گزری ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ یہودی لابی کی بات کرتے تھے ، وزیراعظم عمران خا ن آتے ہیں اور آپ کے سامنے ہے کہ فلسطین کامقدمہ عمران خان کس انداز سے لڑتے ہیں ، مدینہ کی ریاست کی بات ہوتی ہے ، کشمیر کا سفیر بنتے ہیں اور ناموس رسالت ؐکا پیغام دنیا بھر میں پہنچاتے ہیں ، ختم نبوت کے حوالے سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اس پر عمران خان بات کر تے ہیں ، عمران خان کی کشمیر کا مقدمہ لڑنا اور فلسطین کی بات کر نا دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے دورمیں فضل الرحمن کی جماعت کا وفد اسرائیل جانے کا عتراف ہو چکا ہے ، اس کے بعد کیا چیز رہ گئی ہے ؟ مدرسوں کے معصوم بچے مولانا فضل الرحمن کی آواز پر لبیک اس لئے کہتے تھے کہ مفتی محمود کا بیٹا ہے اس کے بعد کیا گزررہی ہوگی یہ کس سازش کا حصہ تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیشہ سے سنتے تھے کہ جے یو آئی گو امریکہ گو نعرہ لگاتی تھی ،وکی لیکس کے انکشاف کے مطابق مولانا فضل الرحمن امریکہ کے سفیر پیٹر سن کو کہتا ہے کہ مجھے خدمت کا موقع دیں میں نوازشریف اور آصف علی زر داری سے اچھی خدمت کرونگا وہ کہتا ہے میری جماعت کا ووٹ برائے فروخت ہے ، اپنی جماعت کے لوگوں کو بھی بھیچ دیا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں جب جنگ ہورہی تھی اور نیٹو کو سپلائی جارہی تھی اور نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی فضل الرحمن شامل تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیشہ

کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے ،کبھی کشمیر کے اوپر بات کی ؟ جب پہلی بار پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں آیا وہ عالمی فورمز پر کشمیر کا سفیر بنا ، کشمیر 54سال تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈسکس نہیں ہورہا ہے اوراب ایک سال میں تین بار سلامتی کونسل میں بحث ہوتی ہے ، انڈیا ماضی میں اس کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے ، جب انڈیا ایکسپوز ہوگیا کشمیر کاز آگے

گئی تو اس وقت مولانا آرہا ہے اور مولانا جارہا ہے کس کی اس کی ملاقاتیں ہوئیں ؟ کونسی بیرونی طاقتوں سے ملاقاتیں ہوئیں اس نے کیوں کشمیر کاز کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی ہے ان سوالوں کا جواب دینے سے مولانا فضل الرحمن کترا رہا ہے ، وہ بھاگ بھی رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی جلسیوں کی ناکامی دیکھی اور سنی ، ملا کنڈ میں جلسہ گاہ سے کرسیاں اٹھا کر بھاگ رہے تھے

اور ایک گلی میں گاڑی میں کھڑے ہو کر اپنی بات کر نا شروع کر دی ، عوام نے مسترد کر دیا ہے عوام کو پتہ ہے آپ گو امریکہ گو کا نعرہ لگاتے تھے ان کی خدمت کا ان سے پوچھتے تھے ، آپ کشمیر کاز کی بات کرتے تھے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ،آپ یہودی لابی کی بات کرتے تھے آپ نے اسرائیل وفود بھیجے آپ کی جماعت اس میں شریک رہی ، کہتے تھے خاتون کی حکمرانی حرام ہے ،پھر ڈیزل کے پرمٹ پر خاتون کی حکمرانی کو کس بہترین انداز میں حلال قرار دیا وہ سب آپ کے سامنے ہے ،

عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے اور یہ روزانہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ۔مراد سعید نے کہاکہ یہ سب ایک جیسے قسم کے اندا ز سے کرپشن کرتے ہیں ، پہلے زر داری کا فالودہ والا سموسے والا ، شہباز شریف کا چینی والا پاپڑ والا ، فضل الرحمن کا رئوف ماما ؟۔ انہوںنے کہاکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ساتھ زیادتی ہے وہ پندرہ سو روپے ریال لیتا تھا ، مولانا فضل الرحمن کے داماد کی اربوں روپے کی

پراپرٹی آپ کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم آپ کے سامنے نئے حقائق لیکر آرہے ہیں ، انہوںنے اسلام کا نام استعمال کر کے بہت سارے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ، حج کو بھی معاف نہیں کیا ؟ مولانا فضل الرحمن کے حج کرپشن اور کمیشن کا کیس سامنے لیکر آئے ہیں ، چار فرنٹ عبد اللہ اور ابرار شاہ کے نام کمپنیاں بناتے ہیں ، پہلے سال ان کو بہت بڑا حج کا کوٹہ بھی دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہے ،حکومت میں رہ رہے ہیں اور فائدسے لے رہے ہیں ، ڈیزل کے پرمٹ ، کرپشن ، جائیدادیں ، قبضہ اپنے

افسروں کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں اور حج کو بھی نہیں بخشا ۔انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن کے سگے مامے رائوف ماما کے بھی فرنٹ مین ہیں ، اس معاملے پر آپ کو آصف زر داری یاد آجائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن کا فرنٹ مین رائوف ماما ہے اور رئوف ماما کا فرنٹ مین عبد اللہ ڈرائیور ہے ، عبد اللہ کی شور کوٹ میں 88کنال میں زمین ہے ، ڈی آئی خان میں ایک ہزار کینال زمین ہے ، ماما رئوف کے ملازم نواز مسعود سے زمینی خریدی گئی ، ملازم دین محمد کے نام پر چار کروڑ پر بنگلہ ہے ،

ڈیفنس کالونی میں بھی بنگلہ ہے ، ایک اور فرنٹ مین عبد اللہ وزیر کے نام پر سول راکھ میں چار سو کنال ہے ، دین ا سلام بھی فرنٹ مین بنتا ہے اس کے نام پر چھ سو کینال زمین ہے ، ایک کنال کی قیمت 30سے چالیس لاکھ روپے ہے ، اس کے نام 32مرلے پر ایک اور پلاٹ ہے ، بنوں میں بھی پلاٹ اور پانچ دوکانیںہیں ۔رائوف ماما کے فرنٹ مین نیک بادشاہ کے نام پر انڈس کالونی میں جائیداد ہے ۔

ملازم اشفاق احمد پانچ گاڑیاں ہیں جو تیل وغیرہ کی سپلائی کرتے ہیں یہ نیٹو سپلائی کے دھندے میں ملوث ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اشفاق کا خالہ زاد بھائی آصف بھی فرنٹ مین ہے ،یہاں پر گن مین کے نام پر بھی زمینیں خریدی گئی ، قاری اشعر کے نام پر بھی جائیداد یں ہیں ، دلاور وزیر کے نام پر پراپرٹی ہیں ،دین مہاجر ، گیلانی ٹائون اور ڈی آئی خان سٹی میں بھی بنگلے ہیں ۔ مرا دسعید نے کہاکہ دین اسلام اور گل زریف بھی فرنٹ مین ہیں ، ٹانک روڈ پر چھ سو کینال زمین ہے اور فی کنال 40لاکھ روپے ہے ،

فرنٹ مین حاجی عبد الصمد کے نام دو کینال کا بنگلہ ہے ، فرنٹ مین فضل پٹواری کے نام پر بھی زمینیں ہیں۔ مراد سعید نے کہاکہ فرنٹ مین رمضان کی کہانی بتائی گئی تھی اس کا بیٹا ایکسیئن ہے اور واپڈا کی سکیموں کو استعمال کیا جاتا ہے ،دو ارب کا ایک ٹینڈر ہوتا ہے لیکن پیسہ نہیں لگتا ؟ چیک کلیئر ہوتا ہے اور اس کے دستخط بھی موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فرنٹ مین رمضان کا بیٹا بھی فرنٹ مین ہے ، بنوں روڈ پر پلازہ ہے ، ڈی آئی جی خان تبلیغی مرکز کے سامنے چار کروڑ کا بنگلہ اور بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ فرنٹ مین گل مینگل موضع نون اسلام آباد میں بہت بڑی پلانٹنگ کر کے اس کو بیچنے کی کوشش شروع ہوئی ہے ، اسلام آباد داخل ہوتے ہی ایک پٹرول پمپ کے دائیں بائیں زمینیں بھی ان کی ہیں اور آس پاس دو پلازے تھے جو بیچ دیئے ہیں ،چک شہزاد دو سو کینال کی جعلی ناموں پر زمین بھی ان کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام چیزیں سامنے لائی ہیں ، نیب اور تحقیقاتی ادارے احتساب کا کام کرتے ہیں ،ادارے سوال نامہ بھیجتے ہیں اور یہ آگے سے دھمکیاں دیتے ہیں ، سوال ہم اٹھاتے ہیں اور

دھمکیاں کہیں اور دی جاتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی یہ پراپرٹی نہیں ہے یہ دوسری قسط تھی اور تیسری قسط میں دبئی اور قطر میں پراپرٹی سامنے لائی جائے گی اور جن کے ساتھ انوسٹمنٹ کی ہے وہ بھی سامنے آئیں گے ۔مراد سعید نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا میری خواہش ہے جس اسمبلی میں عمران خان وزیر اعظم ہوں وہ اسمبلی ڈیزل پر نہ چلے ا س کے بعد علی امین نے ریکارڈ ووٹ لیکر شکست دی ،عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا ان کے اوپر ہاتھ ڈالا جائیگا تو یہ سارے اکٹھے

ہوجائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زر داری ، شریف فیملی اور مولانا فضل الرحمن کا طریقہ واردات ایک ہی ہے ،ان کی کہانی ختم ہے اور یہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، ادارے سوال پوچھ رہے ہیں اور یہ بھاگ رہے ہیں ۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ این آ ر او مانگ رہے ہیںاور یہ سب کچھ کرپشن بچانے کیلئے کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے اسلام اور مدرسے کے بچوں کو آگے رکھ کر بلیک میلنگ کررہا ہے انہوںنے کہاکہ

مولانا فضل الرحمن اربوں سے کھربوں کی طرف جارہاہے ، جو سوال نامہ بھیجا گیا اس کے نتیجے میں جو لوگوں کو بھجوایا گیا ہے اس میں مولانا فضل الرحمن کی طرح اور بھی بہت سے لوگ پیش نہیں ہوئے جس طرح مولانا فضل الرحمن دھمکیاں دے رہا ہے کہ میں نہیں جائونگا میری پوری پارٹی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ اب فرنٹ مینوں کے فرنٹ مین نکل رہے ہیں ، بہت جلد گواہی کے ساتھ سامنے آئیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ جتنے جلسے کئے جارہے ہیں ان میں مدرسوں کے بچوں کو زبردستی لایا جارہا ہے ، والدین اپنے بچوں کو چوروں اور ڈاکوئوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے جواب دینے کے بجائے الٹاسوال کر دیئے ہیں ، اپنے آپ کو آئین سے بڑھا کر پیش کر نا نہیں چلے گا اور تمہیں حساب دینا پڑے گا اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے دھمکیاں ، جلسیاں اور جلوس بے نقاب ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں اور بہت سی چیزوں پر ان کے خلاف عدالت میں جائیں گے ،پوری قوم کو بتائیں گے کہ ان کی اصلیت کیا ہے ؟۔ ایک سوال پر مراد سعید نے کہاکہ

جب ان کی کرپشن پکڑی جاتی ہے تو یہاں پر کوئی سندھی ، کوئی بلوچی ، کوئی پختون بن جاتا ہے نہیں ملتا تو پاکستانی نہیں ملتا ، اپنی کرپشن کیلئے یہ کارڈ استعمال نہ کریں ان کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے کام کریں ۔انہوںنے کہاکہ یہ ادھر ادھر گھوم رہے ہیں اور نیب کے سوالوں کے جواب نہیں دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کیا کررہا ہے ؟ کرپشن حرام ہے ؟ اس سے مفتی محمود کے چاہنے والوں کے دل دکھیں گے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اسلام کا مقدمہ لڑا اس طرح کا کام بڑے بڑے علماء بھی نہیں کر سکے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو جواب دینا ہوگا ، ہم بھاگنے نہیں دینگے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کیلئے مولانا فضل الرحمن کو فنڈنگ ہوئی اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں ملا اس کو عدالت میں لیکر جائونگا ،تین چار اور سوالوں کا جواب نہیں دیا ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…