پی ڈی ایم بنوں جلسہ اے این پی اور جے یو آئی کے کارکن آپس میں گتھم گتھا مکوں ، لاتوں اور ڈنڈوں کی ایک دوسرے پر بارش کر دی

6  جنوری‬‮  2021

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے بنوں جلسے میں اے این پی اور جے یو آئی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بنوں اسپورٹس گرائونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے جمع کارکنان ایک دوسرے سے لڑپڑے ، مکوں ، لاتوں ، اور ڈنڈوں کی بارش کر دی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی کے کارکنان نے خاردار تاریں ع

بورکرنے کی کوشش کی ، جے یو آئی کے رضا کاروں نے ان کی پٹائی کر دی ، لڑائی میں متعدد کارکن شدید زخمی ہو چکے ہیں ، پارٹی رہنما انہیں روکنے میں ناکام ہو گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)اور اے این پی کے رضا کاروں کے مابین لڑائی کی وجہ خاردار تاروں کو عبور کرنے کی وجہ سے ہوئی ۔ جس کے بعد پارٹی رہنمائوں کو میدان میں آنا پڑا کافی کوششوں کے بعد دونوں پارٹیز کارکنان میں صلح کروا کر معاملے کو رفع دفع کروایاگیا ۔ دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی ریلیوں کا نیا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد مریم نواز کی پنجاب میں ریلیوں کو بھی ری شیڈول کر دیا گیا۔مالاکنڈ میں 11جنوری کو پی ڈی ایم ریلی نکالے گی،لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس 13جنوری، تھرپارکر سندھ میں16جنوری ،اوکاڑہ کی بجائے ساہیوال 18 جنوری کو ، خضدار میں20 جنوری اور سرگودھا میں 23 جنوری ،مریم نواز کی قیادت میں فیصل آباد میں ریلی 31 کے بجائے 27 جنوری کو نکالی جائے گی۔ سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے باعث 9 جنوری کو ہونے والے ریلی کے شیڈول کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ضمنی الیکشن سے قبل سیالکوٹ میں 30 جنوری کو پی ڈی ایم احتجاجی ریلی نکالے گی۔احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز،مولانا فضل الرحمان،بلاول بھٹو سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…