اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس بھی عمران خان کے انا وائرس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا،حافظ حسین احمد نے حیرت انگیز بات کر دی

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس‘‘ بھی عمران خان کے ’’انا وائرس‘‘ کا کچھ نہیں بگاڑ سکاآج بھی وہ سولو فلائٹ کے تحت اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دونوںبڑی جماعتیں حزب اختلاف کی بس کو مس کرچکی ہیں، جے یو آئی نے جب آزادی مارچ کے حوالے سے جو پروگرام دیا تھا تو اس وقت اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں مصالحت کے لیے مصلحت کا شکار ہوئی اور انہوں نے اپنے نجی اور خاندانی معاملات کو سنوارنے کے لیے اپوزیشن کی پیٹ میں چھرا گھونپا آج انہیں اپوزیشن کے حوالے وہ انداز نہیں اپنانا چاہئے جو انہیں نومبر میں اپنانا چاہئے تھا آج ملکی حالات کے تحت انہیں اب عوام کے اندر اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر حکومت اپوزیشن کو گھاس نہیں ڈالتی تو اپوزیشن از خود عوام کے پاس جائے اور ان کے دکھوں کا مداواہ کرے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مراد علی شاہ کے فرمان کے تحت علماء کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ نا قابل برداشت ہے ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے جمعیت علمائے اسلام اس مشکل گھڑی میں اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر عوام کو اس مشکل سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے اگر علماء کرام، مساجد کے خطباء پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا اور انہیں لاک اپ میں بند کیا جائے گا تو اس کا شدید ردعمل آئے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…