مہنگائی اور عوام کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے    ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی اور عوام کی حالت زار نوازشریف نے بھی خاموشی توڑ دی ، شہبازشریف کو اہم ہدایات جاری

  منگل‬‮ 18 فروری‬‮ 2020  |  22:52

لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی اور عوام کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میںپاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی اور عوام


کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر غریب افراد اور مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے آواز اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔


موضوعات: