جیکب آباد(این این آئی) جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملہ،جرگے نے ملزم کو قصوروار قراردے دیا،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں واقع صرافہ بازار کے رہائشی 17سالہ وویک کمار سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے معاملے کا جرگہ اکرم ابڑو کی نگرانی میں انکے بنگلے پر ہوا جس میں کیس میں نامزدملزمان سمیر بھٹو،ابوبکر پٹھان اور سلمان تھیم کو قصوروار قرار دیا گیا جس کے بعد سرپنچ نے دونوں فریقین کو
گلے ملوا کر صلح کروائی تینوں ملزمان کو پابند کیا گیا کہ وہ ہندو پنچائتی ہال جا کر زیادتی کے شکار نوجوان سے معذرت کریں گے جرگے میں قصوروار قرار دیئے گئے نوجوانوں نے اگر دوبارہ پہل کی یا بلیک میل کیا تو تین لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایایاد رہے کہ پانچ ماہ قبل تین ملزمان نے ہندو نوجوان وویک کمار کو زبردستی کار پر لے جاکر جنسی حوس کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی تھی جس کا مقدمہ جیکب آباد کے سٹی تھانے پر تین ملزمان کے خلاف کیس داخل کیا گیا تھا۔