پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی اور اسرائیلی پائلٹس کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ ۔۔۔!!! پاک فضائیہ کے سابق چیف سہیل امان نے 27 فروری کو پیش آنیوالے واقعہ سے متعلق بڑاانکشاف کر دیا ، پوری دنیا پاکستانی پائلٹوں کی مہارت پر دنگ رہ گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیرفورس کے سابق چیف سہیل امان نےبھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور پائلٹس کو ملنی والی تربیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی ہوا بازوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اندازہ

ا س بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک روسی ایس یو 30 جنگی طیارے کو ان کے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں 25 میل اندر پاکستانی پائلٹ نے لائن آف کنٹرول عبور کیے بغیر مار گرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں لیکن ہم ہمہ وقت دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔سابق یئر چیف سہیل امان نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی آپس کی کوآرڈی نیشن حال یہ ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی طرف سے جوابی وار نے انہیں بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا تھا کہ اس دوران بھارت نے اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا۔ ایک سوال دہرایا جاتا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ بھی اس آپریشن میں شامل تھا کیا کوئی اسرائیلی پائلٹ گرفتار ہوا یا نہیں ؟ سابق ائیر چیف نے اس بات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی پائلٹ بھارت کیساتھ شامل تھے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی تیاری اور آپریشن کی پلاننگ کا کوئی حال نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…