جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

”ڈیل“ کے معاملے پر نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات شدت اختیارکرگئے،مریم نواز سے متعلق نوازشریف کا شہبازشریف کو صاف جواب دیدیا،خبررساں ادارے کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نوازشریف سے ڈیل کی افواہیں دم توڑ گئیں، مریم کی شرکت کے بغیر ڈیل یا ڈھیل سے متعلق بات نہ کی جائے،نوازشریف نے شہبازشریف کو کورا جواب دیدیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے انتہائی اہم ملاقات کے دوران مشکلات کو کم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے ”کچھ لو اور کچھ دو“ کی پالیسی پر اپنے بھائی نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کی۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ مریم نواز کی رہائی اور ان کی موجودگی کے بغیر وہ کسی قسم کی ڈیل یا رہائی سے متعلق بات نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کوشش ہے کہ وہ مریم نواز اور نوازشریف کو مشاورت کے ذریعے قائل کرکے جیلوں سے باہر لے آئیں اور کچھ عرصے کے لئے دیار غیر میں چلے جائیں جہاں نوازشریف کی صحت سے متعلق مکمل علاج کیا جاسکے اور حسن اور حسین نواز کی بھی پاکستان میں انٹری بحال کی جائے۔اس حوالے سے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنانا پڑے گی۔لیکن میاں نوازشریف مریم نواز کی غیر موجودگی میں کسی قسم کی اپنی رہائی سے متعلق نہیں سوچ رہے اور نہ  کسی سے ڈیل کی بات کرنا چاہ رہے ہیں۔  مریم کی شرکت کے بغیر ڈیل یا ڈھیل سے متعلق بات نہ کی جائے،نوازشریف نے شہبازشریف کو کورا جواب دیدیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے انتہائی اہم ملاقات کے دوران مشکلات کو کم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔اس موقع پر شہبازشریف نے ”کچھ لو اور کچھ دو“ کی پالیسی پر اپنے بھائی نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…