جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ نمرتانے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیاگیا،بھائی ڈاکٹر وشال کے افسوسناک انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کیبھائی ڈاکٹروشال نے ڈاکٹر نمرتا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا۔طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال کا میڈیاسے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ واقعہ ہراسگی نہیں بلکہ قتل ہے، نمرتا ساڑھے بارہ بجے کالج میں مٹھائی تقسیم کررہی تھی، ڈیڑھ گھنٹے میں ایسا کیا ہوگیا کہ اس نے خودکشی کرلی۔ڈاکٹروشال نے اپنی بہن ڈاکٹرنمرتا کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سے کرانیکامطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ایئرکی طالبہ تھی، اور اس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3

میں اپنیکمرے کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی۔یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاالرحمن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات جاننے کے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔صوبائی وزیرنثارکھوڑو نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پولیس نے طالبہ کے کمرے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب نمرتا کی لاش میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی ہے، نمرتا کی آخری رسومات میرپورماتھیلو میں ادا کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…