تمام ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں، سونے اور ڈالر کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ ہوگا؟چیئرمین تاجر الائنس نے خطرناک پیش گوئی کردی

19  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے تمام حدیں پار ہوچکی ہیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عمران خان کی ایک سالہ حکومت نے قرضوں کا ریکارڈ قائم کردیا ہے،، قرضوں کے اوپر سود کی رقم کی ادائیگی کے لیئے مہنگائی بڑھائی جارہی ہے،موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہمارے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم نہیں کیے جاتے، اگر یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب سونا 100000روپے تولہ اور ڈالر 180روپے پر پہنچ جائے گا، اسٹاک ایکسچینج تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ معیشت کی ڈوبتی ہوئی ناؤ پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ایاز میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ہر شعبے کی مافیا نے حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے، پٹرول مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کیا ہوا ہے تاکہ ٹریفک جام میں پٹرول کا ضیاع ہو، شہر میں موجود گندگی کے ڈھیر ختم نہیں کیے جاتے تا کہ وبائی امراض پھیلیں، لوگ بیمار ہوں اور ادویاساز کمپنیوں کے دوائیاں بکیں، موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسائل میں گھری معاشی صورتحال کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ڈالر کو 100روپے پر لانے کا فارمولا میرے پاس ہے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیئے میں بغیر کسی معاوضے کے معاشی حالات میں بہتری لانے کے لیئے اپنی خدمات حکومت کو فراہم کر سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جس میں میڈیا مکمل آزاد نہیں ہے، حکومتی خوف سے میڈیا سچائی نہیں دکھا سکتا، سچ بولنے والے کو گھر سے اٹھالیاجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شدید نفسا نفسی کا عالم ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کی ستائی عوام کی زندگی میں مسائل روزانہ کی بنیادوں پر بڑھ رہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…