شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس، کس بڑی جماعت نے شرکت نہ کی؟چہ میگوئیاں ہونے لگیں

  ہفتہ‬‮ 29 جون‬‮ 2019  |  17:36

اسلام آباد(اے این این ) پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن بھی شریک نہیں ہوا جب کہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال

، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی، روحیل اصغر، کھیئل داس کوہستانی، مولانا اسعد محمود، مفتی محمود اور شاہدہ اختر سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلمنٹری گرانٹس کے منظوری پر بات چیت کی گئی اور رہبر کمیٹی کے لئے نامزدگی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎