ملک کو توڑنا نہیں چاہتے مگر ملک میں غلام کی حیثیت سے بھی رہنے کیلئے تیار نہیں،محمود خان اچکزئی شدید مشتعل، انتہائی خطرناک اعلان،سنگین الزامات عائد

25  جون‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے جس طرح ملک چلا یا جارہا ہے اس طرح ملک نہیں چلا یا جاتا ملک چلانا سیاسی جماعتوں کا کام ہے کسی ادارے کی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے جہاں بھی ظلم ہوگا ہم ان کے خلاف ہوں گے ہم ان کیخلاف ہونگے ملک کو توڑنا نہیں چاہتے مگر ملک میں غلام کی حیثیت سے بھی رہنے کیلئے تیار نہیں ہیں ملک کو قومی کا قید خانہ بنا دیا

اگر اس قید خانے کو سونے کا بھی بنا دیا جائے تو بھی قید خانے میں کوئی اپنی مرضی سے رہنے کیلئے تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہر ممبر کوبولنے کا حق ہے اور پروڈکشن آڈر پرہر ممبر کا حق بنتا ہے اسپیکر مہربانی کر کے پرڈکشن آرڈر جاری کرے اگر علی وزیر اورمحسن داوڑ کی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے تو پشتون تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کرینگے اگر پاکستان میں جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے مزید مسائل پیدا ہونگے ملک کو چلانے کا واحد راستہ جمہوریت ہے دنیا جہاں نے ترقی کی ہے انہوں نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور تمام ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں مگر بد قسمتی سے اس ملک میں ہر ادارہ حد سے تجاوز کررہی ہے جس کی وجہ سے یہاں مسائل حل نہیں ہورہے پارلیمنٹ کو چلانے کیلئے حقیقی معنوں میں ان کو طاقت کا سرچشمہ بنا نا ہوگا اگر پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہونگے تو جمہوری ادارے کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتے آل پارٹیز کانفرنس میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس کو دیکھا جائے گا ملک کو چلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے معاشی حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان خود اور خطہ خطرے میں ہے ان حالات میں اگر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ محکوم اقوام یا پنجاب کے جمہوری اقوام نے

اگر تھوڑی بھی غلطی کی تو یہ ملک نہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ جب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیا جاسکتا اس وقت تک معاشرے میں ترقی نہیں آئے گی انصاف کے بغیر میاں بیوی کا رشتہ بھی نہیں چل سکتا تو ملک کیسا چلے گا اگر آئین چلنے کے قابل ہے تو بسم اللہ نہیں تو ایک نا آئین نیا عمرانی معاہدہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ترقی اور خوشحالی لانے کیلئے افغانستان میں سب کو امن کا کردارادا کرنا ہوگا جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں امن نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے جس طرح ملک چلا یا جارہا ہے اس طرح ملک نہیں چلا یا جاتا ملک چلانا سیاسی جماعتوں کا کام ہے کسی ادارے کی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے جہاں بھی ظلم ہوگا ہم ان کے خلاف ہوں گے ہم ان کیخلاف ہونگے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…