2018 کا الیکشن چوری کیا گیا،نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا گیااس دن سے ترقی کاسفر رک گیا،مریم نواز نے سنگین دعوے کردیئے

12  جون‬‮  2019

ظفر وال(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا گیااس دن سے ترقی کاسفر رک گیا،2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ایک سال پہلے ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، عوامی حکومت تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا،

آج کوئی بھی طبقہ سکون کی زندگی نہیں گزاررہا، اس مہنگائی میں ایک خاندان کس طرح گزارا کریگا،نیب کو شہبازشریف، حمزہ، شاہد خاقان، سعد رفیق نظر آجاتے ہیں، پی ٹی آئی کے کرپٹ عناصرنظر نہیں آتے۔  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ایک سال پہلے ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، عوامی حکومت تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا.مریم نواز نے کہا کہ تیزی سے ترقی کرتا ملک اب تیزی سے تنزلی کرنے لگا، بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی ہے، آج کوئی بھی طبقہ سکون کی زندگی نہیں گزاررہا، اس مہنگائی میں ایک خاندان کس طرح گزارا کریگا۔انھوں نے کہا کہ نیب کو شہبازشریف، حمزہ، شاہد خاقان، سعد رفیق نظر آجاتے ہیں، پی ٹی آئی کے کرپٹ عناصرنظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جان کوخطرہ ہونے کے باوجود ضرب عضب کی جنگ لڑی۔ انہوں نے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے وزیر اعظم کے گزشتہ روز کے خطاب پر کڑی تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے جو شخص کہتا تھا کہ امیر کے لئے اور غریب کے لئے ایک قانون ہوگا، آج وہ شخص قانون سے بالاتر ہے.انھوں نے کہا کہ نواز شریف کواقامہ جیسے مذاق پر حکومت سے ہٹا دیا گیا، نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا اس دن سیترقی کاسفر رک گیا، نیب نوازشریف پراب ایک اورمقدمہ بھی بنا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…