مرادسعید نے وزارت پوسٹل اور مواصلات میں کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

26  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)مرادسعید نے وزارت پوسٹل اور مواصلات میں ریکارڈ ریونیوحاصل کرلیا، وزارت مواصلات کا ریونیو 11 ارب 48 کروڑ سے بھی تجاوز کر گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، مرادسعید نے زیر انتظام دونوں وزارتوں میں ریکارڈریونیوحاصل کرلیا، وزارت پوسٹل کے بعد مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن حاصل کی۔

وزارت مواصلات کا ریونیو11 ارب 48کروڑ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔وفاقی وزیر نے ادارے میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈان کیا اور احتساب کے عمل سے400 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب اور ایف آئی اے سے مدد لی گئی۔نیب اور ایف آئی اے کو تمام کیسز کا ریکارڈ اور دستاویزمہیاکئیگئیہیں، 4 مزیدپروجیکٹ کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور ریکوری کاعمل شروع کیا تھا۔این ایچ اے کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لئے بزنس پلان بھی تیار ہے اور تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ای بڈنگ، ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں ہیں۔یاد رہے مراد سعید نے بتایا تھا پاکستان پوسٹ کا گذشتہ سال اپریل کے ماہ تک کا ریونیو 8 ارب تھا، رواں سال پاکستان پوسٹ کا ریونیو اپریل تک 14 ارب ہو گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا ہے۔فروری میں مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کیا تھا، وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک جا پہنچا تھا۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…