وہ کون ہیں جنہیں عارف علوی نے نہاری کھلانے کا وعدہ کیا لیکن اب تک پورا نہیں کیا،صدر بننے کے بعد اب ان سے ٹریٹ بھی مانگ لی گئی،نومنتخب صدر کودلچسپ صورتحال کا سامنا

5  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسد عمر نے نو منتخب صدر عارف علوی سے صدر بننے پر ٹریٹ مانگ لی۔تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی 353 ووٹوں کی واضح اکثریت سے13 ویں صدر مملکت منتخب ہو گئے جس کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے عارف علوی سے ٹریٹ مانگ لی ۔انہوں نے ٹوئٹر پرعارف علوی کو صدر مملکت منتخب ہونے پر

مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب فائنل والی نہاری تو آپ نے ابھی تک نہیں کھلائی اب صدر بننے کی ٹریٹ تو دے دو ۔واضح رہے نو منتخب صدر عارف علوی 9ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں ٗ ہر ایک کے پیغام کو پڑھا جائیگا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک پوسٹ جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے1000 سے زائد پیغامات پڑھنامشکل ہے۔ لیکن ان میں سے ہر ایک پیغام کو پڑھا جائے گا کیونکہ وہ ان کیلئے امید کی کرن کی مانند ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی نئی حکومت میں میرے تمام ساتھی عوام کے نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے۔اس سے قبل ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ہر اس نعمت کا جو اسنے عطا کی۔ اسکی بارگاہ میں یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کہ غریبوں کی قسمت بدلنے میں عمران کی نئی حکومت کیلئے کامیابی کے راستے کھول دے۔ آمین!آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…